شیخ رشیدکی وزیراعظم پر کڑی تنقید

1 300

شیخ رشیدکی وزیراعظم پر کڑی تنقید

راولپنڈی(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےوزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین، دبئی، قطر اور سعودیہ عرب نے بھی اس مرتبہ مدد نہیں کی اور نہ ہی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کا بیل آوٹ ابھی تک آیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی امداد کی شرائط پر چین کو شدید تحفظات ہیں اور 90 دن کی بجائے صرف

 

45 دن کے زر مبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ٹی ٹی پی کا فاٹا کے انضمام پر ایک ہی موقف ہے جبکہ سیلاب میں مدد کے بجائے کمپنی کی مشہوری کو لوگ خوب سمجھتے ہیں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لندن میں ہوا، وہی نواز شریف حکومت چھوڑنے کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی طور پر ملک جام ہوگیا ہے، بجلی،گیس کے بل،فکسڈ ٹیکس لوگ نہیں دے سکتے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی دن رات بے اثر پریس کانفرنسوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے جبکہ مختصر تحریک میں عمران خان چھا گیا ہے، حکومت زیرو اور وہ ہیرو بن گیا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] الیکشن کمیشن کا نوٹس عمران خان کی نااہلی کا نہیں فنڈز ضبطی کا ہے، شیخ رشید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.