پاک امریکہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا یا کمی؟ تفصیلات سامنے آگئی

0 309

مسعود خان نے بتایا کہ برآمدات میں 35 فیصد سالانہ اضافہ جاری رہا تو آئندہ تین سال میں پاک امریکا تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس نے 800 ملین ڈالر کمائے، ان میں سے 60 فیصد کو امریکی وینچر کیپیٹل کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی۔

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور برآمدات کا حجم 9 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات 7 ارب ڈالر تھیں جو بڑھ کر 9 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 9 ارب ڈالر کی پاکستانی برآمدات میں اشیاء کی تجارت 6.8 ارب ڈالر رہیں جبکہ سروسز بشمول آئی ٹی کی برآمدات 2.2 ارب ڈالر رہیں۔مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے 1.4 ارب ڈالر کی آئی ٹی مصنوعات امریکا برآمد کی گئیں۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ 22-2021 میں امریکا سے درآمدات 3 ارب رہیں جو گزشتہ سال 2.4 ارب ڈالر تھیں، اس طرح پاکستان اور امریکا کے درمیان کل تجارتی حجم بڑھ کر 12 ارب ڈالر ہو گیا ہے جو گزشتہ سال تقریباً ساڑھے 9 ارب ڈالر تھا۔

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.