امداد و بحالی میں مصروف عمل افسران و اہلکارہماری حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں ،قدوس بزنجو
امداد و بحالی میں مصروف عمل افسران و اہلکارہماری حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں ،قدوس بزنجو
کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدو س بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب اور شدید بارشوںسے آواران کا زمینی راستہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے جسکی بحالی کا کام جاری ہے ،یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی
طرح ضلع آواران بھی شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہواہے اورزمینی راستوں سے کٹ گیا ہے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں انتظامیہ زمینی راستوں کی بحالی میں مصروف ہے امداد و بحالی میں مصروف عمل افسران و اہلکارہماری حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں حکومتی مشنری کو شاباش دیتاہوں