سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد خان لہڑی

4 370

سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں،محمد خان لہڑی

جعفرآباد(خ ن)صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے نصیرآباد جعفرآباد اور ضلع جھل مگسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور سیلاب سے کینال اور ڈرینج سسٹم کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری آبپاشی عبدالفتاح بھنگر چیف انجینئر قاضی عبدالرزاق ایس ای ایریگیشن عبدالحمید مینگل سیاسی رہنما¶ں میر فاروق خان جمالی میجر(ر) جاوید خان جمالی ایکس ای این ایریگیشن جھل مگسی ڈویژن محمد یار مگسی ایکس ای این ایریگیشن کیر تھر کینال محمد ظفر ایکس ای این ڈرینج سسٹم مدثر کھوسہ ذرعی انجینئر عبدالحمید پلال سہیل احمد کھوسہ نصیب اللہ کھوسہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے صوبائی وزیر نے کوٹ پلیانی بھریانی ہیڈ باغ۔ چوکھی۔سیف شاخ۔کوٹ مگسی اور حمل لیک سمیت دیگر علاقوں کا جائزہ لیا دورے کے دوران سیف شاخ

 

کے مقام پر ایکس ای این محمد یار مگسی ایکس ای این مدثر کھوسہ اور ایکس ای این محمد ظفر نے علحیدہ علحیدہ بریفنگ دی صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے سیف شاخ اور ڈرینج سسٹم کے متاثرہ حصوں کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر صوبائی وزیر سے قبائلی رہنماءمہراللہ خان پلال نے ملاقات کی اور ایریگیشن سسٹم و آفیسران کی محنت کو سرہاتے ہوئے کہاکہ حالیہ مون سون کی شدید بارشوں سے کئی سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے بلوچستان بھر سے آنے والے سیلابی ریلوں کے نقصان سے عوام کو محفوظ رکھا گیا اگر آفیسران کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کیے جاتے تو عوام کو جانی اور مالی نقصان پہنچتا عوام اور آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ حکومت عوام کے بہتر مفادات میں ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس مرتبہ آنے والے سیلاب نے گزشتہ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے سیلاب کے

 

نقصان سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلئے آفیسران کی محنت قابل ستائش ہے ہم سب کا مقصد صرف عوام کے مفاد میں بہتر اقدامات کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے کینالز اور ڈرینج سسٹم کو کافی نقصان پہنچا ہے نصیرآباد ڈویژن سے بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے گزرتے ہیں جس کی بحالی کا کام ابھی سے شروع کیا گیا ہے تاکہ خریف کے سیزن میں عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں متاثرین کو ٹینٹ راشن سمیت دیگر اشیاءکی فراہمی کے لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے تاکہ متاثرین کی پریشانیوں میں کمی واقع ہو سکے۔

You might also like
4 Comments
  1. PenMamera says

    Limit alcoholic beverages buy cialis online The total price of your treatment plan may vary based on number of doses and shipping frequency

  2. outwads says

    buy generic cialis Shipments are packed discreetly and delivered to you in the fastest way possible via Airmail

  3. brooncort says

    buy cialis online cheap Chairs allowed on concession level only; picnic blankets encouraged on all other levels

  4. Impurce says

    doxycycline for mrsa 1mg ml Moxidectin 18mg ml Praziquantel.

Leave A Reply

Your email address will not be published.