کوئٹہ کے ترقی و خوشحالی کیلئے کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ،عبدالمتین اخونزادہ

0 253

کوئٹہ (پ ر )سریاب سے ممتاز سماجی شخصیت ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت کوئٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کیا گزشتہ روز سریاب کیچی بیگ میں ان کے رہائش گاہ پر کیو ڈی ایم کے قائد عبدالمتین اخونزادہ، سنئیر ڈپٹی کنوینر نذیر بازئی،ڈپٹی کنوینرز فرید بگٹی،شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ، محمد قسیم باچا خان ایڈووکیٹ کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ شہر کی مجموعی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لئے کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر موثر جدوجھد کریں گے،عبدالمتین اخونزادہ اور کیو ڈی ایم کے قائدین نے

 

ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ کو فعال کردار ادا کرنے کے لئے شہر کے نمائندہ پلیٹ فارم کوئیٹہ ڈولیپمنٹ محاذ کے انتخاب و اختیار کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں کوئٹہ کے دیرینہ مسائل کے حل اور دادرسی کے لئے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے کی خاطر نوجوانوں، طلبہ وطالبات اور بزرگوں و خواتین سے کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کے ساتھ دینے کی اپیل ہے ،جس پر عملدرآمد کے لئے نئے عمرانی ارتقاءو سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کا رجحان پیدا کرنے کے لئے بھرپور توانائی و عملی پلیٹ فارم ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.