اسماعیل ہانیہ کی تہران میں اندو ھناک واقعہ میں شہادت،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا شدید ردعمل
اسلام آباد/ کوئٹہ (پ ر) ایران کے دارالحکومت تہران میں پیش آنے والے اندوھناک واقعہ پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری، مرکزی سیکرٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار، مرکزی ترجمان ضیاء احمد راجہ، صوبائی رہنماء کاشف حیدری و دیگر رہنماؤں نے حماس کے سربراہ فلسطین کے سابق وزیراعظم کی تہران میں اسرائیل کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ھانیہ کی شہادت پر امت مسلمہ اور انسانیت کا درد رکھنے والے سب اقوام افسردہ اور غمزدہ ھیں وہ جدوجہد کا استعارہ اور دنیا بھر کے مزاحمت کاروں کیلئے مشعل راہ تھے۔کاشف چوھدری نے کہا کہ تہران میں ان پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اسرائیل کی کھلی جارحیت ھے اسرائیلی درندگی کو روکنے کیلئے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ھو گا امت مسلمہ کے حکمرانوں کو ڈر اور خوف سے نکل کر عملی طور پر اھل فلسطین کا ساتھ دینا چاھیئے۔کاشف چوھدری نے کہا کہ ملک بھر میں اسماعیل ھانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی پاکستان کی حکومت کو اسرائیل کو دہشت گرد ڈکلیر کرنا چاھیئے۔اسماعیل ھانیہ کی شہادت مسجد اقصی کی آزادی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کی جدوجہد کو تیز تر کرے گی۔