وزارت تعلیم نے 15 ستمبر سے سرکاری اسکولز، کالجز یونیورسٹیاں کھولنے کے فیصلے پر سخت احکامات جاری کر دیے۔
(ویب ڈیسک) وزارت تعلیم نے 190 روزکی بندش کے بعد15 ستمبر سے سرکاری اسکولز، کالجز یونیورسٹیاں کھولنے کے فیصلے پر صوبے کے تمام 36 اضلاع کے تعلیمی افسران کو ستمبر کے پہلے ہفتہ میں تمام سرکاری اسکولوں کو کھول کر ان میں مکمل صفائیاں، اگی گھاس ،جڑی بوٹیاں تلف کرنے، چھتیں صاف کرنے،پانی کی لیکج ختم کرنے، شجر کاری کرنے، اسکولوں کے داخلی راستوں، راہ داریوں میں کورونا ایس او پی، ڈنگی حفاظتی بینرز لگانے کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تمام سرکاری اسکولوں میں کورونا اور ڈنگی بچاؤ اسپرے کرنے، تمام کلاس رومز کے پنکھے درست کرنے، بجلی کی لٹکتی تاریں درست کرنے، واش رومز مکمل صاف، ان میں پانی، لوٹے، صابن، تولئے کا انتظام کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں یہ خرچہ نان سیلری بجٹ سے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسکولوں کی مکمل صفائیاں 10 ستمبر تک مکمل کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔