وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،14نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئیگا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ( منگل کو) ہوگا،کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی ،معاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا،کابینہ کو قانونی ٹیم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق آگاہ کرے گی،وفاقی کابینہ کوکراچی کی صورتحال اورامدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کا14 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا،ایجنڈے کے مطابق بڑے ایئرپورٹس کو آﺅٹ سورس کرنے کی ٹائم لائنز اور بنچ مارکس طے ہوں گے،کابینہ اجلاس میں کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کاجائزہ لیاجائے گا۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کراچی میں نالوں کی صفائی،پانی کی فراہمی اورنکاسی آب پیکج پر بات کریں گے،کابینہ کو ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال اورنقصانات پر بریفنگ دی جائے گی ،
اس کے علاوہ چیئرمین سی ڈی اے کابینہ کو مارگلہ روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔کابینہ اجلاس میں اسلام آباد،لاہور، کراچی، پشاور اور ملتا میں بلند عمارتوں کی تعمیر ات کا معاملہ بھی زیر غور آئیگا،کابینہ منظوری کے بغیرسرکاری تقرریوں سے متعلق کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔