پاک فوج کی جانب سے شہرقائد میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری
کراچی(ویب ڈیسک)پاک فوج کی جانب سے شہرقائد میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم نے کراچی کے اہم انڈر پاسز کلیئر کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی انجینئرنگ ٹیم کراچی کے مختلف علاقوں سے نکاسی آب میں مصروف ہے، تاہم آرمی انجینئرنگ ٹیم نے کے پی ٹی اورسوک سینٹرانڈر پاس کھول دیئے ہیں جبکہ محسن بھوپالی اورگولیمارانڈرپاس کوبھی کلیئرکردیاگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سی اوڈی انڈرپاس اور ڈرگ روڈانڈرپاس سے بھی پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے جبکہ پنجاب چورنگی انڈرپاس بھی ٹریفک کےلیے کلیئرکردیاگیاہے۔گزِری انڈرپاس پرکام جاری ہے جب کہ بہت سے مقامات سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکالنے کے لیے آرمی موبائل ریکوری یونٹ تعینات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی موبائل ریکوری یونٹ ٹریفک کا بہاﺅ یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہے۔