امریکہ چین کے کارپوریٹ، توانائی اور تکنیکی ترقی کے خلاف تیار ہے، چینی میڈیا
امریکہ چین کے کارپوریٹ، توانائی اور تکنیکی ترقی کے خلاف تیار ہے، چینی میڈیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چینی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ چین کے کارپوریٹ، توانائی اور تکنیکی ترقی کے خلاف تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہاگیاکہ اب یہ تلخ حقیقت بن چکی ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے متعدد قوانین کو پاس کرنا اور ان کا اعلان کرنا واضح طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ چین کے کارپوریٹ، توانائی اور تکنیکی ترقی کے خلاف تیار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ابھی حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ‘انفلیشن ریڈکشن ایکٹ (آئی آر اے) ” کے نام سے ایک نئی قانون سازی پر دستخط کیے ہیں جس میں صحت کی دیکھ بھال اور دوائیں بنانے میں نام نہاد بڑی سرمایہ کاری شامل ہے جسے زیادہ سستی بنانا، موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا اور بڑی کارپوریشنوں پر ٹیکس لگانا
شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یو ایس انڈیپنڈنٹ اکنامسٹ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آئی آر اے افراط زر کی شرح کو ”کم کرنے” کے لیے موثر نہیں ہوگا۔ بین الاقوامی میڈیا نے اسے بلڈ بیک بیٹر بل کا ”سلمڈ ڈاو¿ن” ورڑن قرار دیا ہے، جس کا مقصد ملک کے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک میں تاریخی سرمایہ کاری کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دوسری طرف وائٹ ہاو¿س اب بھی
یقین رکھتا ہے کہ آئی آر اے امریکی تاریخ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری لائے گا ہے، دوائیوں کی قیمت کم ہو گی اور کارپوریشنوں پر ٹیکس بڑھے گا لیکن بین الاقوامی ماہرین اس کے بلند و بالا دعووں کی تردید کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ اس قانون سے امریکیوں کو مہنگائی میں ریلیف ملے گا