افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

0 236

افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان

دبئی(ویب ڈیسک)افغان اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ہم بے تحاشا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راشد خان نے کہا کہ مجھے تو دنیا بھر میں منعقد ہونے والی لیگز میں شرکت کا موقع میسر آرہا ہے تاہم ہمارے ملک کے آنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں

 

کو زیادہ مواقع نہیں مل پاتے، لہذا ہم زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ چاہتے ہیں۔محمد نبی کی زیرقیادت افغان ٹیم نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا اور اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو زیر کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.