حالیہ طوفانی بارشوں نے پورے مسلم باغ کو متاثر کیا ہے، اہلیان کلی راغہ باکلزئی
محترم معزز صحافی حضرات اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ اپ کو معلوم ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے پورے مسلم باغ کو متاثر کیا ہیں جسمیں بالخصوص یونین کونسل کنچوغی کا تاحال زمینی رابطہ منقطع ہے اور کنچوغی یونین کونسل تقریبا 3500 گھرانوں پر مشتمل ہے لوگوں کے معاش کادار مدار زراعت پر ہے حالیہ طوفانی بارشوں نے یونین کونسل کے آبادی کا واحد ذریعہ معاش تقریبا 50 فیصد تباہ کیا اور خاص طور پر راغہ باکلزئی میں تقریبا 75 فیصد کے قریب مکانات تباہ کردئے ہیں اور 25 فیصد مکانات کو جزوی طور پر نقصانات پہنچاہے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ محترم زکاء اللہ درانی صاحب بروقت علاقے کا دورہ کیا اور 20 فیصد علاقے کار پورٹ مرتب کرکے ساتھ لے گیا اب ہم گورنمنٹ آف بلوچستان این ڈی ایم اے کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کنچوغی یونین کونسل میں روڈوں کو بحال کرنے فلڈ پروڈ یکشن بجلی کی بحالی پینے کا صاف پانی BHU کنچوغی میں ادویات کی فراہمی کا ریزات کی صفائی علاقے میں غزائی قلت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات آٹھائے جائے کلی راغہ باکلزئی کلی شنل گڈہ کلی سخی کلی سرہ غاڑہ کلی سنزلی کلی انزر کچھی کلی جالو کلی کوشکی کلی کٹکا تیژہ کلی سراغونڈئی کلی تور سخر کلی سلیم خان کلی ملاشاخ پشہ باکلزئی کلی کچھی فردوس کلی تنگی کوز کچھ کلی گنگل سپین شاخ کلی پیگی کلی مرغہ باکلزئی کلی آزردبک کلی تور شاخ کے مریضوں کو سول اہسپتال تک پہنچانے کیلئے روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانوں کو بروقت طبی امداد دینے ہیں اہسپتال تک لے جانے ہمیں امید ہے کہ متعلقہ حکام اور صوبائی گورنمنٹ یونین کونسل میکنوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات آٹھائنگئے خاص طور پر ائیرگیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیلابی ندیوں کو اپنے پرانے راستے پر چھوڑدیا جائے اور اصل نقصان اسی وجہ سے ہواہیں