بناپ ڈیم میرے میگا پراجیکٹس میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے،قادر بلوچ

1 374

خاران(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ کا بناپ ڈیم کا معائنہ کیا اس موقع پر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بناپ ڈیم میرے میگا پراجیکٹس میں سے ایک اہم پروجیکٹ ہے جس ٹائم میں ایم این اے تھا پیپلز پارٹی کی دور حکومت تھی اس وقت میں نے خاران میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اپنے فنڈ سے بناپ پروجیکٹ کی بنیاد رکھی محکمے کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بناپ ڈیم پے کافی منفی اثرات پڑا حالانکہ اس ٹائم مجھے بتایا گیا کہ بناپ پروجیکٹ نہ صرف خاران شہر بلکہ کلی لتاڑ تک عام عوام کو صاف پانی مہیا کرے گا۔ بعد میں جب ہمارا اپنا حکومت آگیا تو میں نے بناپ پروجیکٹ کو وسیع کر کے بناپ ڈیم منظور کروایا کیوں کہ خاران میں اس وقت اہم مسلہ صاف پانی کا تھا جو اب بھی جوں کا توں ہے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ میری روز اول سے کوشش یہی رہا ہے کہ خاران کو صاف پانی ملے کیوں کہ خاران شہر اس وقت جو پانی پی رہا ہے وہ 80 فیصد خراب ہے اور صحت کے لیے مضر ہے پہلے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بناپ، گروک ڈیم فنکشنل ہو اور خاران شہر کو صاف پانی مہیا کرے تب ہنگامی حالت میں خاران شہر کے مین واٹر سپلائیز کو فٹلرائز کیا جائے تا کہ کہیں کوئی خطرناک بیماری نہ پھیلے۔ جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے مزید کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جب تک بناپ پروجیکٹ کے لئے 15 کروڑ روپے کا فنڈ وفاق ، صوبہ منظور نہ کرے تب شائد بناپ کا صاف شہر تک پہنچنا ممکن نہ ہو کیوں کہ حالیہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بناپ پائپ لائن ممکن تباہ ہو چکا ہے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے درخواست ہے کہ بناپ پروجیکٹ کے لئے مزید 15 کروڑ روپے منظور کروائیں تاکہ خاران شہر کو صاف پانی مل سکے۔ اس موقع پر ڈویژنل کوارڈینیٹر میر محمداعظم ریکی سابق ضلعی صدر میر شیرباز خان ساسولی میر دادشاہ مینگل حاجی ظفر چنال میر باسط چنال و دیگر انکے ہمراہ تھے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافت کا تحفظ کرتی ہیں،قادر بلوچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.