فیفا انڈر 17ورلڈ کپ ، انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، امریکا اور جاپان کا میچ برابر

0 108

برازیلیہ: فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ میں انگولا، فرانس، سینیگال اور چلی نے اپنے اپنے میچ جیت لئے جبکہ امریکا اور جاپان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گروپ سی کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں فرانس کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔فرانس کی اپنے گروپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں سینیگال کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا، اس کامیابی کے بعد سینیگال کی ٹیم اپنے گروپ ڈی میں سب سے زیادہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔ گروپ سی کے تیسرے میچ میں چلی کی ٹیم نے ہیٹی کو دو کے مقابلے میں چار گول سے پچھاڑ دیا جبکہ گروپ ڈی کے ایک اور میچ میں امریکا اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.