ٹرین آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ،بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

0 181

رحیم یار خان: کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 73 ہوگئی جبکہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔جمعرات کوکراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثہ رحیم یار خان میں ٹانوری اسٹیشن چک نمبر 6 چنی گوٹھ کے قریب پیش آیا اور زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔آگ کے شعلوں نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کا کہنا ہے کہ تیز گام ٹرین سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد73 ہوگئی ہے اور مزید 8لاشیں ٹرین کی جلی ہوئی بوگیوں سے نکالی گئیں ہیں ، باقر حسین نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد شروع کیاگیا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیاگیا ہے ۔ہسپتال حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ تیز گام ٹرین کی ایئر کنڈیشنڈ اور بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی ہوئی جن میں 209 مسافر سوار تھے۔ متعدد لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے مسافروں کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ حادثے کا شکار اکانومی کلاس کی دو بوگیاں امیرحسین اینڈجماعت کے نام سے بک کی گئی تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.