تیزگام ٹرین کاالمناک حادثہ ، وزیراعلی پنجاب نے تمام میٹنگز منسوخ کردیں

0 221

لاہور:  وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تیزگام ٹرین کے المناک حادثے کے پیش نظر تمام میٹنگزمنسوخ کردیں۔جمعرات کولیاقت پور کے قریب تیز گام ٹرین کے المناک حادثے کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام میٹنگزمنسوخ کردیں جبکہ انھوں نے اپنا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوامدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوااور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے، 70 افرادکے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کیسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکے مطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ڈی سی او جنید اسلم کا کہنا ہے کہ متاثرہ تین بوگیوں میں دو سو سات مسافرسوارتھے،اکانومی کلاس کی دوبوگیاں امیرحسین اینڈ جماعت کے نام سے بک تھیں، اکانومی کی ایک بوگی میں77،دوسری میں 76مسافر سوار تھے،اکانومی کلاس کی بوگیوں میں مسافرزیادہ تر حیدرآباد سے سوارہوئے تھے جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 مسافر سوار تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.