ملک میں خوف و ہراس کی فضا پہلا کر پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہیں:حضرت مولانا حافظ حمداللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)
جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کی تبدیلی غبارے سے ہوا نکل چکی ہیں ان کے کردار اور گفتار میں تضاد ہے پی ڈی ایم کی بحالی جمہوریت تحریک سلیکشن کی تابوت میں اخیری کیل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ دارالعلوم رحیمیہ ملتان کے بانی و شیخ الحدیث شیخ القران استاد القراء حضرت مولانا قاری محمد ادریس صاحب ہوشیار پوری رحمۃ اللہ علیہ کی تعزیت کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمیعت علماءاسلام ضلع ملتان کے ضلعی امیر مولانا ایاز الحق قاسمی ضلعی جنرل سیکرٹری جمشید خان اور دیگر صوبائی وضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے
انہوں نے کہاکہ ملک میں حالیہ بم دھماکوں اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سے قبل انکی نشاندہی کی ان سے پوچھا جائے کہ یہ کن کے مخبر ہے اور ان کو یہ اطلاعات کہاں سے ملتی ہیں ان تمام واقعات کی ایف آئی آر میں شیخ رشید کا نام درج کیا جائے اور انہیں شامل تفتیتش کرکے حقائق قوم کے سامنے لائی جائیں انہوں نے کہا کہ ملک میں خوف و ہراس کی فضا پہلا کر پی ڈی ایم کی تحریک کو ناکام بنانے کی سازش کی جارہی ہیں نااہل حکمرانوں کو بچانے کےلئے قوم کے بچوں کالہو نہ بہایا جائے