عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ فوری معطلی کی استدعا مسترد

0 160

بیرسٹر علی ظفر نے کہا الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دے کر ڈی سیٹ کیا۔ اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے اپنی فائنڈنگز دینی ہوتی ہیں۔ ہر رکن اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔ جائیداد، جیولری سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوتی ہیں۔ اگر کوئی چیز بیچ دی ہے تو اس سے حاصل رقم کا بتانا ہوتا ہے۔ اگر کوئی ممبر اسمبلی یہ تفصیلات نہ بتائے تو اس کی رکنیت بھی معطل ہو جاتی ہے۔
پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کر رہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.