سبی کی سب تحصیل سانگان کے اکلوتے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کے دروازے پر تالہ لگ گیا اہل علاقہ کی بچیاں سرکاری تعلیم سے محروم

0 264

سبی (علی نواز ابڑو) گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول سانگان کی مصنوعی بندش سے تعلیمی سلسلہ منقطع خواتین اساتذہ نے اسکول میں تدریس کی بجاٸے گھر میں رہنے کو ترجیع دے رکھی ہے سب تحصیل سانگان کے اکلوتے گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول پر تالہ پڑنے سے طالبات مایوسی کا شکار علم کی روشنی کے حصول کیلٸے بچیوں نے وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری، سیکرٹری تعلیم بلوچستان ویگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور اسکول کھولنے کی اپیل کردی تفصیلات کے مطابق سن دو ہزار کے آغاز میں گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول سانگان میں تعلیمی عمل شروع ہوا جو صرف دو ماہ ہی چل سکا سانگان وادی کی سماجی و سیاسی شخصیت کے مطابق دو ماہ بعد تعلیمی سرگرمیاں اسکول کے دروازے پر تالہ پڑنے سے منقطع ہوکر رہ گٸیں جو تاحال بند ہیں محکمہ ایجوکیشن ضلع سبی کے افسران اسکول بندش سے لاعلم کاغذی کارواٸی میں گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول سانگان میں تعلیم کا عمل جاری اساتذہ کی حاضریاں بھی باقاعدگی سے لگاٸی جارہی ہیں عوامی حلقوں کی جانب محکمہ ایجوکیشن کے وزیر میر نصیب اللہ مری سیکرٹری ایجوکیشن ودیگر اعلی حکام سے سب تحصیل سانگان کے واحد تعلیمی ادارے گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول پر لگاٸے گٸے تالے کو فی الفور کھول کر صفاٸی و ستھراٸی کرکے تدریس کا عمل شروع کیا جاٸے گورنمنٹ گرلز پراٸمری اسکول کی مصنوعی بندش میں ملوث خواتین اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارواٸی عمل میں لاکر معطل کیا جاٸے تاکہ بچیوں کے قیمتی وقت کے ضیاع کا ازالہ ممکن ہوسکے نیز فروغ تعلیم کے دعویدار شہروں سے نکل کر دور دراز علاقوں میں قاٸم تعلیمی اداروں کا ماہانہ وزٹ اور طلبا ٕ و طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ کٸی عرصے سے اسکول بندش کے سبب جالے، گرد، مٹی اور کانٹے دار جھاڑیوں نے سرکاری عمارت کی رونق کو ماند کردیا ہے عوامی حلقوں نے ارباب اقتدار سے سرکاری اسکول کی رونقیں بحال کرنے اور بچیوں کے روشن مستقبل کو سنوارنے کیلٸے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طالبات کو تعلیم کی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.