پولیس اہلکار سمیت 5 غیر مقامی مزدور جاں بحق
تربت میں تھانے پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 غیر مقامی مزدور جاں بحق
بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ناصر آباد میں تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 غیر مقامی مزدور جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق حملے میں جاں بحق افراد میں 4 مزدور شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں مزدوروں کا تعلق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔اس واقعے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
تربت حملے میں جاں بحق مزدوروں کی شناخت محمد عزیر، باقر علی، شہباز اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدور شہباز احمد اور شہزاد احمد بھائی تھے۔فائرنگ سے جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 1 مزدور زخمی بھی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ بھی بلوچستان کے ضلع تربت میں ہی 6 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔
[…] پولیس اہلکار سمیت 5 غیر مقامی مزدور جاں بحق […]
[…] پولیس اہلکار سمیت 5 غیر مقامی مزدور جاں بحق […]