نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے،علی مردان ڈومکی
نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے،علی مردان ڈومکی
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے تربت میں 4 مزدوروں اور 1 پولیس اہلکار کیقتلپر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے وزارتِ داخلہ و قبائلی امور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ تربت میںتخریب کاری کا واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہتے مزدوروں کا قتل اندوہناک واقعہ ہے، اس میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔