بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو 10سال قید بامشقت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ
بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو 10سال قید بامشقت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ
سیشن جج سریا ب ڈویڑن جنا ب جا ن محمد گو ہر نے بچی کے ساتھ جنسی زیا دتی کی کو شش کر نے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر10سال قیدبا مشقت اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم محمد نبی نے سال 2021ئ کے دوران پو لیس تھا نہ عبدالخالق شہید کی حدود میں
معصوم بچی (گ ج)کے ساتھ جنسی زیا دتی کی کو شش کی تھی جس پر ان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے چا لان عدالت میں پیش کیا گیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے ملزم محمد نبی کو جرم ثابت ہو نے پر 10سال قید با مشقت اور ایک لا کھ روپے جر مانہ کی سزاسنا دی ملزم جر مانہ کی رقم کا 50فیصد بچی کو ادا کر نے کا پا بند ہو گا، عدم ادائیگی جر مانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ما ہ قید بھگتنا ہو گی۔