گیس قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہاء ہے، ٹرانسپورٹرز

0 139

کویٹہ (پ ر) ال بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، سیکرٹری جنرل حاجی میر اکبر لہڑی، نائب صدر حاجی موسیٰ جان اچکزئی ،حاجی سیف اللہ ،حاجی ولی خان، حاجی شمس اللہ نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمر توڑ اضافے کو مسترد کیا ہے۔ اور یوں لگتا ہے۔ کہ جیسے نگران حکومت نے پاکستان سے غریب اور درمیان طبقے کے لوگوں کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے کہا۔ کہ عوام پہلے ہی بدترین مہنگائی سے پریشان ہیں۔ اور گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد اضافے کا مطلب سردیوں میں لاکھوں روپے کے بلوں کا نوٹس آنا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ سردیوں کے آغاز سے گیس غائب ہونا شروع ہو چکا ہے۔ اور اب صارفین کو بھاری برکم بل بیچ کر عدم ادائیگی پر ان کے گیس منقطع کیے جائیں گے۔ کیونکہ صارفین میں اتنی سکت نہیں کہ گیس اور بجلی کے بھاری برکم بل ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ سردیوں میں بلوچستان بھر اور بالخصوص کوئٹہ اور گردونواح کے عوام گیس سے محروم ہو جاتے ہیں۔ انہیں گیس سونگنے کے لیے بھی نہیں ملتا۔ اس پر ستم یہ کہ اب انہیں لاکھوں روپے کے بل بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کمر توڑ مہنگائی کا شکار گیس صارفین پر بھاری برکم بل ایٹم بم حملے سے کم نہیں ہوں گے۔ عوام سے جینے کا عق بھی چھینا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز عہدے داروں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.