سردار اختر جان مینگل کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

0 78

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جان مینگل نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگیں ہے، لاپتہ افراد ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہیں، لاپتہ افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے،ملک میں اس وقت تک الیکشن کا ماحول نہیں، انتخابات جنوری میں ہوں گے

 

مگر سال کون سا ہو گا؟ میاں نواز شریف نے ابھی تک ہمیں یاد نہیں کیا نا ملاقات کی خواہش کی۔ لیول پلئینگ فیلڈ صرف موسمی پرندوں کو ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگیں ہے، لاپتہ افراد ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہیں، لاپتہ افراد کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، جلسوں اور ایوانوں میں لاپتہ افراد پر بات کرتے تو تنقید کی جاتی۔سردار اختر مینگل

 

کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا پوائنٹ اسکورننگ کررہے ہیں، لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان سے بڑھتا ہوا پورے ملک تک پھیل گیا، لاپتہ افراد پر کانفرنسز بھی کی گئی تھیں، لاپتہ افراد پر حکومت نے مختلف معاہدے بھی کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے لانگ مارچ پر حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرائی گئی، بلوچستان میں کوئی ایسا گھر نہیں جہاں مسنگ پرسن نہ ہو، آج کے دھرنے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی، پارلیمنٹیرین سمیت وکلا بھی دھرنے میں شامل تھے، وڈھ کا معاملہ پرانا ہے، اس معاملے پر لوگوں

 

سے بھتے وصول کیے گئے۔سردار اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ عوام پر چھوڑ دیا جائے وہ کس کو منتخب کرتے ہیں۔سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ پی ٹی آئی سے لاکھ اختلافات مگر ووٹ کی پرچی کا حق ان سے نہیں چھینا جانا چاہئے، ملک میں اس وقت تک الیکشن کا ماحول نہیں، انتخابات جنوری میں ہوں گے مگر سال کون سا ہو گا؟ میاں نواز شریف نے ابھی تک ہمیں یاد نہیں کیا نا ملاقات کی خواہش کی۔ لیول پلئینگ فیلڈ صرف موسمی پرندوں کو ملتی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.