صوبے کی پرامن صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے، گورنر بلوچستان

0 128

 

صوبے کی پرامن صورتحال کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے، گورنر بلوچستان

 

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان کے علاقے تربت میں چار مزدوروں اور ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم بلوچستان کے پرامن صورتحال کو کسی صورت سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ محنت کشوں کے قتل میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گورنر بلوچستان نے شہدائ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.