حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

2 119

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا اور آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ […]

  2. […] حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.