چین کے سفیر ہاؤ جنگ کی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور
اسلام آباد (این این آئی)چین کے سفیر ہاؤ جنگ نے وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہاکہ نئے سال میں پاک چین تعلقات میں مزید وسعت لائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تمام منصوبے مقرر کردہ مدت کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔ عمر ایوب خان نے کہاکہ ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 40 لائسنسز کی جلد بولی منعقد کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ آئندہ سال تیل و گیس کی تلاش کیلئے ایک سو کنویں کھودے جائیں گے ۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چینی سفیر نے کہاکہ چینی کمپنیاں پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں چینی سفیر