لسبیلہ: عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی,صوبائی سیکرٹری
(ویب ڈیسک)
صوبائی سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ فنڈز اور وقت کا ضیاع نہ ہو عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں لسبیلہ کے اورے موقع پر محکمہ کے زیر نگرانی مختلف منصوبوں کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے لسبیلہ میں جاری محکمہ ایری گیشن اسکیمات جن میں پورالی بیسین کی اسکیمات نر انجری بیلہ،فیضو والا،نمی کوڈیکٹ اسکیم اور حکومتی PSDP کی اسکیم نر تار کا حائزہ لیا،جبکہ ٹٹیاں نائی کے چینل اور تقسیم گاہ کی بحالی کیلئے تجویز شدہ اسکیم کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر ایکسئین ایری گیشن لسبیلہ نثار احمد بلوچ اور انجینئر ملک اشرف نے انہیں محکمہ کی جاری منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی،سیکریٹری ایری گیشن کا کہنا تھا کہ لسبیلہ میں محکمہ ایری گیشن کی بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کے مکمل ہونے سے زمینداروں کو کافی فائدہ مل سکے گا،جبکہ سیلابی صورتحال سے متاثر ہونیوالے علاقوں کے پروٹیکشن وال کیلئے اقدامات کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں سیلابی پانی کے آنے سے آبادی متاثر نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ٹٹیاں نائی کی تقسیم گاہ کیلئے اسکیم تجویز کی گئی ہے
اس اسکیم کی منظوری بھی انشاء اللہ بہت جلد ہوجائے گی،ٹٹیاں تقسیم گاہ کی بحالی سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمینیں سیراب ہونگے آباد،جس سے یہاں کے مقامی لوگوں کے معیاری زندگی بلند ہوگی صوبائی سیکرٹری آبپاشی علی اکبر بلوچ نے کہا ھے کہ،ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات سے عوام مستفید ہوسکے ترقیاتی اسکیموں میں جاری کام کی رفتار اور پیش رفت پر انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر کی کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
[…] رفیق سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ قاری مہراللہ مولانا مفتی روزی خان […]