پنجگور:حکومت وقت کا باڈر بند کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں بلکہ غریبوں کی معاشی قتل ہے: یحی ایوب

0 192

پنجگور (نامہ نگار)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر قاضی رضا علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت نے باڈر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا وہ نوٹیفکیشن نہیں ہے بلکہ غریبوں کی معاشی قتل ہے البتہ پہلے 2 سالوں سے مہنگائی عروج پر پہنچے تھے تو اب باڈر کو بند کرنے کا باری تھا پنجگور سمیت پورے مکران ڈویژن میں مہنگائی اور بلا جواز باڈر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا یہ معاشی قتل نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ پنجگور میں فیکٹری نہیں، نوکری نہیں، کمپنیز بھی نہیں ہے غیور عوام نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں ملکی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے

پنجگور ایک باڈری علاقہ ہے اس میں نہ کوئی صنعت ہے ناکہ اور کوئی زریعہ جس کا 50فیصد باڈری روزگار میں اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لیے سردی گرمی اور بہت تکالیف برداشت کرتے ہیں ایران سے خوردونوش، ڈیزل،پیٹرول، سلنڈرگیس،اور دیگر اشیاء لاکر اپنے وقت گزار رہے ہیں بارڈر بند ہوگا تو بدامنی چوری قتل و غارت گری اور 75 فیصد حالات خراب ہونگے ہم بالائی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے نوٹیفکیشن واپس کریں اور روزگار کو کھولنے کا قانونی اور آئینی طور پر نوٹیفکیشن جاری فرمائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.