صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ،مطہر نیاز رانا
کوئٹہ(خ ن)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیرِ صدارت جمعہ کے روز صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات ظہور احمد بلیدی، ایس ایم بی آر ارشد مجید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات حافظ عبد الباسط اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہوجائیگا بلکہ وسائل اور وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت سمیت ا?بنوشی اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہونے سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی اور صوبے کے تمام علاقوں میں مزید بہتری اور خوشحالی آئے گی، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے محکموں کو ابھی تک 30 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لیے حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے پی ایس ڈی پی 2021-2022 کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
[…] منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، مطہر نیاز رانا […]