شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونیکی دلچسپ وجہ سامنےآگئی

3 606

 

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونیکی دلچسپ وجہ سامنےآگئی

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے 4 حلقوں این اے 53، این اے55، این اے 56 اور این اے 57 سے سکروٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا، سکروٹی کا عمل مکمل ہونے پر ریٹرننگ افسران نے راولپنڈی کے حلقوں کے امیدواروں کی فہرستیں جاری کردیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق کے NA/56اور NA/57سے کاغذ نامزدگی مسترد ہونے پر شیخ رشید احمد کا ویڈیو پیغام جاری

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے 2 حلقوں این اے 56/57 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر برہم ہوگئے۔اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آج آدھے گھنٹے کے نوٹس پر ریٹرننگ افسر (آر او) نے مجھے بلایا اور الزام لگا کہ مری ریسٹ ہاو¿س ٹھہرا اور پیسے ادا نہیں کیے حالانکہ میں آج تک مری کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا ہی نہیں ہوں، جو الزام لگا اس کے پیسے دینے کے لیے تیار ہوں، ایک زمین کے مچلکہ کا الزام لگایا کیا ڈکلیر نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی جو بھی زمین ہے میرے نام پر ہے، سپریم کورٹ نے زمین کے کاغذات کے معاملے میں میرے حق میں فیصلہ دیا، میرے اوپر ٹیکس چھپانے کا بھی الزام لگا، آج تک ٹیکس نہیں چھپایا، مجھے نااہل کیا گیا

 

مجھے نااہلی قبول ہے، میرے لیے اعزاز ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کروں گا اور سپریم کورٹ تک جاو¿ں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کئی مرتبہ وزیر رہا 94 ہزار کی کرپشن کیوں کروں گا، کل اپیل کروں گا غیر ذمہ درانہ الزام واپس لیں، میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جاوں گا، این اے 56 اور 57 سے قلم دوات جیتے گی۔خیال رہے کہ سابق وفاقی

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی پٹائی ہوگئی،عوام نے برگس نکال دی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج بروز اتوار ہنگامی طور پر 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس طلب کی ہے جس میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اصل وجہ پر اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج بروز اتوار ہنگامی طور پر 3بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس طلب کی ہے جس میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اصل وجہ پر اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کریں گے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

 

سیکیورٹی فورسزکی بلوچستان میں بڑی کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.