ملک و قوم کو درپیش مسائل سے ن لیگ ہی نکال سکتی ہے ،جمال شاہ کاکڑ

0 112

) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام پارٹی ورکر پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچاکر 08 فروری کو انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے مسلم لیگ (ن) ہی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ملک اور قوم کو نکالے گی جس طرح ماضی میں پاکستان کو مختلف بحرانوں سے نکالا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے صوبائی الیکشن آفس میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت جو ملک اور قوم کی ترقی کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتی ہے ماضی میں بھی پارٹی نے اقتدار میں آکر ملک سے دہشت گردی توانائی کے بحران مہنگائی اور بیروزگاری سے قوم کو نکال کر ترقی کی جانب گامزن کیا تھا اور اس وقت عوام کی امیدیں مسلم لیگ (ن) پر مرکوز ہیں کیونکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک اور قوم کو ایسی دلدل میں دھکیلا ہے جس سے میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں بننے والی حکومت ان کے ویژن کے مطابق ان کی ٹیم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی جس کی بدولت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے مواقعے میسر آئیں گے اور ترقیاتی منصوبے شروع ہونگے جس سے لوگوں کو روزگار ملے گا بیروزگاری ‘ بدامنی ‘ مہنگائی ‘ توانائی کے بحران ‘ یوٹیلٹی بلوں میں اضافے سے چھٹکارا ملے گا اور پارٹی کارکن 08 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے گھر گھر جاکر پارٹی قائد میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچائیں تاکہ لوگ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کراکر ایوان میں بھیجیں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ملک اور قوم کو مسائل سے نجات دلائے گی ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.