پاکستان ٹیلی ویژن ہمارا قومی اثاثہ ہے،سیدال خان ناصر
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات محترمہ عمبرین جان کی ملاقات
وفاقی سیکرٹری اطلاعات عمبرین جان نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کو وزارت کی مجموعی کارکردگی، کام کے طریقہ کار اور شعبہ ابلاغ عامہ کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی اور پالیسی کے متعلق اگاہ کیا
وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے نئے منصوبوں پر بھی ڈپٹی چیئرمین کو بریفنگ دی
ڈپٹی بلوچستان کے نوجوان طبقے کے لیے بہترین معلوماتی پروگرام اور تخلیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اگاہی مہم ترتیب دینے پر زور دیا
پاکستان ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والی ایوان بالا کے اجلاس کی کاروائی بھی زیر غور ائی
ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے پاکستان ٹیلی ویژن کی ایوان بالا کی کوریج کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا
پاکستان ٹیلی ویژن ہمارا قومی اثاثہ ہے اور اس کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے
پاکستان ٹیلی ویژن نے ہر دور میں عوام تک خبر رسانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے
دو رافتادہ علاقوں کے لوگ جن مسائل کا شکار ہیں اس کے لیے پی ٹی وی ماہرین کی معاونت سے ایسے پروگرام مرتب کرے جن سے اگاہی پھیلے اور لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے میں اسانی ہو
پی ٹی وی کا نیٹ ورک پاکستان کے طول و عرض میں پھیلا ہوا ہے
پی ٹی وی کی بدولت دور افتادہ علاقوں تک نشریاتی رابطوں کے ذریعے رسائی انتہائی آسان ہے
ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
ملک کی ثقافت اور علاقائی اقدار کو اجاگر کرنے اور اور اگاہی میں پی ٹی وی کا تاریخی طور پر بہت بڑا کردار رہا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
ہمیں اپنی نوجوان نسل کو ان اقدار اور روایات کے ساتھ جوڑنا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ