نوشکی سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ بلوچستان اخترجان بلوچ
نوشکی سیکرٹری بلدیات کی ہدایت پر ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ بلوچستان اخترجان بلوچ کاسابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سردارمنظور احمدپرکانی، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی حاجی منظوراحمدبادینی،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر نسیم خان مینگل،ڈسٹرکٹ چیف آفیسر حاجی بدل خان بڑیچ ،انجینئرزاورسابق کونسلرز کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈز سے تکمیل شدہ اورجاری ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا،بعض اسکیموں پرکام کے معیارسے ناخوش ہوئے اورانجینئرز کو تنبیہ کی کہ وہ غیرمعیاری ترقیاتی کام کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے،انہوں انجینئرزکوتنبیہ کی کہ کام کیدوران نگرانی کرنا انکے فرائض منصبی کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا نوشکی والے خوش قسمت ہیں کہ انکوسردارمنظور جیسا چیئرمین ملا جن کے تمام ترقیاتی کا گرائونڈ پر موجود ہیں اور کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ نوشکی شہرکی خوبصورتی میں چئرمین نوشکی کی دلچسپی ناقابل فراموش ہے اور میں شہر نوشکی کی خوبصورتی اورصفائی کیلئے اٹھائے گئیاقدامات کوبطور مثال بلوچستان کے دیگراضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز کے سامنے پیش کرتارہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ مونومنٹ نوشکی شہر کی خوبصورتی میں مزیداضافہ کررہاہے، کوئٹہ کے بعد نوشکی واحد ضلع ہے جس میں مونومنٹ تعمیرکروایا گیاہے اور میں دیگراضلاع کے چئرمینوں کو مومنٹ نوشکی طرزپراپنے اپنے اضلاع میں مومنٹس تعمیرکروانے کی تجویزدے چکا ہوں۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشکی کو ہدایت دی کہ وہ شہر کی مزیدتزئین وآرائش کیلئے صدیق اکبر چوک پر مونومنٹ کی تعمیراور عیدگاہ بازار کی در ودیواروں کی ازسرنو تعمیر کوآنے والے ترقیاتی فنڈسے بننے والے اسکیموں میں لازماشامل کریں۔