کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس نے شوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈہ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ
کوئٹہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس نے شوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈہ کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایم سی ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات کے لیے اسٹریچرز اور ویل چیئرز کافی تعداد میں موجود ہیں ہسپتال کے شعبہ حادثات، لیبرروم سمیت پر وارڈ میں اسٹریچرزاور ویل چیئر دستیاب ہیں علاوہ ازیں سائبان ویلفیرٹرسٹ ،سیلانی ویلفیر ٹرسٹ کاؤنٹر پر بھی کافی تعداد میں 24 گھنٹے دستیاب ہے جہاں قومی شناختی کارڈ جمع کر کے کسی بھی وقت اسٹریچرزاور ویل چیئرزحاصل کیا جاسکتا ہے ۔سوشل میڈیا پر چلنے والے ایک کلپ پر ہسپتال انتظامیہ نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جو کہ مکمل انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لے گی ۔کچھ عرصے سے ایک مخصوص گروہ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں مصروف ہے اور محکمہ صحت بلوچستان کو اپنی منفی اقدامات سے کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لہذا عوام کو چاہیے کہ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھائیں کسی بھی شکایت کی صورت میں اسپتال میں 24 گھنٹے آر۔ایم ۔اوز موجود رہتے ہیں۔ جو کہ فوری طور پر شکایت کا ازالہ کرنے کے لئے ہمہ وقت چوکس ہیں۔ ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے عوام سے اپیل کی کہ منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں اور دستیاب وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں مزید براںیہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان اوروزیر صحت کی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے غیر حاضر عملہ کے خلاف انتہائی سخت ایکشنز لیے گئے ہیں اور چالیس طبی عملہ کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے جبکہ درجنوں عملہ کے خلاف تادیبی ایکشن لئے گئے ہیں ۔طویل عرصہ سے غیرحاضر عملہ کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے مختلف بیرونی مافیا جن کا پہلے اسپتال میں انتہائی زیادہ عمل دخل تھا کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے لہذا ان سب ایکشنز کے ردعمل میں کچھ مخصوص گروہ ہسپتال انتظامیہ اورحکومتی اقدامات کو ناکام کوشش کررہے ہیں جس کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔