موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ
سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2022-23 اسکیمات میں شامل روڈ سیکٹرز سکیمز کے حوالے ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا جاہزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر ڈیزائن سجاد بلوچ محکمہ پی اینڈ ڈی کے نمائندے کے علاوہ تینوں زونز کے چیف انجینئر آفیسرز اور دیگر حکام موجود تھے اجلاس میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں روڈ سیکٹرز کی مختلف 58 اسکیمات پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان اسکیمات میں سے 55 اسکیمات کی منظوری دی گئی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے یہ واضح ہدایات دی کہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر معیار اور
شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ موثر اور مضبوط مواصلاتی نظام ہی بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید کہا کہ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ متعلقہ منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اورصوبے کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں صوبے کی ترقی کیلئے موجودہ حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔