این آر او نہیں دوں گاکی رٹ لگانے والوں کو آج این آر او دینے کیلئے اپنے ہی ناراض اراکین کی تلاش ہے : مولانا عبد الرحمن

چور راستے سے قوم پر مسلط ہونے کاراستہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم کے سینیٹرز کی کامیابی بہت ضروری ہے

0 321

این آر او نہیں دوں گاکی رٹ لگانے والوں کو آج این آر او دینے کیلئے اپنے ہی ناراض اراکین کی تلاش ہے : مولانا عبد الرحمن

( ڈیلی صحافت کوئٹہ )

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حافظ شبیر احمد مدنی مفتی عبد الغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی ظفر اللہ کاکڑ حاجی محمد شاہ لالا مفتی رحمت اللہ مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ خلیل احمد سارنگزئی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مولانا سیدسعداللہ آغا اور دیگر نے کہا کہ آج سینیٹ الیکشن میں جیت “آئین “اور “عوام “کی سپرمیسی چاہنے والوں کی ہوگی چور راستے سے قوم پر مسلط ہونے کاراستہ روکنے کیلئے پی ڈی ایم کے سینیٹرز کی کامیابی بہت ضروری ہے

سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے خود پیسوں کے کاؤنٹر پر بیٹھ کر اپنے ہی ناراض اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر خرید رہے ہیں

انہوں نے کہا ڈھائی سال قوم کو بھوک سے مارنے والے عمران نیازی نے سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے خود پیسوں کے کاؤنٹر پر بیٹھ کر اپنے ہی ناراض اراکین کو ترقیاتی فنڈز کے نام پر خرید رہے ہیں آج سینیٹ کے الیکشن میں جمہوریت پسندوں کی جیت چاہتے ہیں “این آر او نہیں دوں گا”کی رٹ لگانے والوں کو آج این آر او دینے کیلئے اپنے ہی ناراض اراکین کی تلاش ہے ظاہر سی بات ہے اراکین آج اپنے حلقوں میں عوام سے آنکھیں چرا رہے ہیں

کیوں کہ اب وہ مزید ‘یوٹرن پالیسی” کے دفاع کی پوزیشن میں نہیں رہیں انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال میں ملک کی معیشت صفر کرنے اور پورے ملک میں لاقانونیت اور کرپشن کو فروغ دے کر کوئی بھی ڈپارٹمنٹ کو تباہ کئیے بغیر نہیں چھوڑا گیا انہوں نے کہا کہ عوام اور پاکستان کے مفاد اسی میں ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بن کر نااہل اور کٹھ پُتلی حکومت کا دھڑن تختہ کرکے ملک کو بچائے ورنہ پاکستان مزید معاشی اقتصادی اور سیاسی طور پر عالمی نقشے پر تنہاء ہوجائے گا

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق لانگ مارچ اسلام آباد کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام یونٹوں تحصیلوں کے امراء اور نظماء اور نمائندوں کا اجلاس 4مارچ بروزِ جمعرات ضلعی سیکرٹریٹ اینگل روڈ طلب کیا ہے جبکہ 18 مارچ بروزِ جمعرات کو ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ طلب کیا گیاہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.