چمن جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی وچیئرمین اینٹی نارکوٹکس مولانا صلاح الدین ایوبی کے حکم پر ان کے بھائی جمعیت علماء اسلام حلقہ محمدحسن ٹھیکدار کے امیر مفتی سمیع اللہ کا چمن کے عوام کے شناختی کارڈ میں آسانی کیلئے ڈی جی نادرا بلوچستان کرنل (ر) عابد الرحمن سے ملاقات کی
چمن جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی وچیئرمین اینٹی نارکوٹکس مولانا صلاح الدین ایوبی کے حکم پر ان کے بھائی جمعیت علماء اسلام حلقہ محمدحسن ٹھیکدار کے امیر مفتی سمیع اللہ کا چمن کے عوام کے شناختی کارڈ میں آسانی کیلئے ڈی جی نادرا بلوچستان کرنل (ر) عابد الرحمن سے ملاقات کی ملاقات میں چمن نادرا کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اورمختلف مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی جی نادرا کرنل (ر) عابدالرحمن نے چمن نادرا کے متعلق ہرمشکل میں آسانی کیلئے ایک دودن میں چمن کو ایک نادرا وین گاڑی دی جائے گی جس میں تین کاونٹرز ہوگے اوریہ بھی نادرا آفس میں کھڑی رہے گی جس میں بھی بلاتفریق عوام کی شناختی کارڈز بن جائینگے اسکے علاوہ یہ بھی طے ہواکہ چند دنوں میں نادراآفس کے حوالے بھی خوشخبری سنائی جائے گی جس پر مفتی سمیع اللہ نے ان کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ مولانا صلاح الدین ایوبی ضلع قلعہ عبداللہ بھرکا نمائندہ ہے جس نے عوام کی خدمت بلاتفریق زئی وخیلی کی ہے اورکرتے رہینگے کیونکہ جمعیت علماء اسلام کا یہ پیغام ہے کہ ہرمظلوم کی حمایت اورظالم سے بغاوت ہے جبکہ گزشتہ کئی ادوار میں چمن کے عوام کو نادرا کے مشکلات سے چھٹکارا نہیں مل سکا اورمولانا صلاح الدین ایوبی عوامی ووٹوں سے منتخب ہوتے ہی سب سے پہلے ضلع قلعہ عبداللہ بھرمیں صحت ،تعلیم ،شناختی کا رڈ کی آسان شرائط پر حصول اوردیگرمسائل حل کرنے کی کوشش شروع کررکھی ہے اورجمعیت علماء اسلام نے ہردور میں مظلوم عوام کی سہولت کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جس کامثال آج بھی عوام کے سامنے ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ جمعیت علماء اسلام کمیشن اورکرپشن سے پاک جماعت ہے اورہروقت ہی چاہاہے کہ ہرسرکاری ادارے میں ملازم اپنی ڈیوٹی کی پابندی کریں اورعوام کی خدمت اپنا نصب العین سمجھتے ہوئے کرے تاکہ غریب عوام کو سہولت مل سکے کیونکہ ضلع قلعہ عبداللہ بھرکے عوام کو سب سے زیادہ مشکلات شناختی کارڈ کے حصول میں بھی تھا جس کیلئے قومی اسمبلی کے ممبر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولاناصلاح الدین ایوبی نے ہروقت کوشش کی ہیں اورعوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کی نظیر ملنا مشکل ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مولانا صلاح الدین ایوبی نے چمن ضلع قلعہ عبداللہ بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ قواعد وضوابط کا بھی کچھ خیال رکھیں اوراحترام سے اوراپنے باری کے انتظار میں کھڑے ہوکر شناختی کارڈ حاصل کریں اورمعزز بوڑھے اشخاص کا خصوصی خیال رکھیں ۔