پسنی میں کسی کوبھی غیر قانونی فشنگ کی اجازات نہیں دینگے، اکبر آسکانی
کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر ماہی گیری و لائیو اسٹاک حاجی اکبر آسکانی ،سیکرٹری فیشر یز بابر خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ نے پسنی میں غیر قانونی فشنگ کرتے ہوئے دوٹرالرز 30ملزمان سمیت پکڑکے پسنی کورٹ میں پیش کئے پسنی کورٹ نے ان ملزمان کو ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے عائد کیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی بشیر کاکڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیر قانونی فیشینگ کے خلاف مختلف ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ تاکہ تمام غیر قانونی فیشینگ کو ہمیشہ کے لئے روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ پسنی میں کسی کوبھی
غیر قانونی فشنگ کی اجازات نہیں دینگے اور ان کے خلاف قانونی کاروائیاں کیجا ئینگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کی انتھک کوششوں سے ہم نے ہر جگہ کامیابی حا صل کی اور آئندہ بھی ہم کسی کو غیر قانونی کام کرنے نہیں دینگے ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ مقامی عدالت سے غیر قانونی فیشینگ ٹرالرزکےخلاف فیصلہ آنا یہ ہماری دن رات محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے اس موقع پرعلاقہ مکینوںنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ی فشر یز پسنی بشیر احمد کاکڑ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بشیراحمد کاکڑ جیسے مخلص آفیسر علاقے کے ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کر رہے ہیں