عمران نیازی عرف گوگے خان تھکا ہوا ہارا ہوا پسپا ہوا ناکام سیاسی کھلاڑی ہے،حافظ حمد اللہ

1 273

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے دیر جلسے میں عمران خان کے خطاب پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی عرف گوگے خان تھکا ہوا ہارا ہوا پسپا ہوا ناکام سیاسی کھلاڑی ہے،ان کی سیاسی حکمت عملی، بولنا ، الزام تراشی کرنا اور گالی دینا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ گوگے خان نیازی سہولت کاروں اور بیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں رہنے اور آنے کے عادی ہیں،گوگے خان،اسلام آباد، پنڈی، اور عدلیہ کو دباو میں لاکر دوبارہ اقتدارمیں آناچاہتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے تحریک انصاف کی دفاع کانہیں پاکستان کی دفاع کاحلف اٹھایاہے ، نیوٹرل کی نیوٹریلٹی کافیصلہ ایک شخص کانہیں پورے ادارے کافیصلہ ہے، پی ڈی ایم اوراتحادی حکومت کو یقین ہے کہ ادارے ،گوگے خان نیازی، کے دباومیں نہیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ گوگے خان نیازی لیڈر نہیں ایکٹر ہے ، لیڈرمفرورنہیں ہوتا بلکہ جیل جاتاہے جبکہ گوگے خان نیازی پاکستان کاپہلالیڈر ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے راہداری ضمانت عدالت سے لی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کھلاڑی کے انتخاب اور شاندار ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے اپنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.