پنجاب میں بلوچستان کے طلباءوطالبات کے بند اسکالر شپ بحال کیے جائیں ،اختر مینگل
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہاہے کہ پنجاب میں بلوچستان کے طلباءوطالبات کے بند اسکالر شپ بحال کیا جائے ،بلوچ طلباءوطالبات کیساتھ امتیازی سلوک مخصوص نشستوں کوٹے پر لی گئی فیسوں کی واپسی اور دیگر مسائل کو حل کیاجائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سردار اختر جان مینگل نے کہاکہ بلوچستان کے طلباء
وطالبات کے مسائل سے گورنر پنجاب کو تفصیلی آگاہ کیا ،انہوں نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جہاں کم وبیش ایک ہزار بلوچستان کے طلباءوطالبات زیرتعلیم ہے انکے فلی فنڈڈ اسکالر شپس کی بحالی ہاسٹل کی الاٹمنٹ ،بلوچ طلباءکیساتھ امتیازی سلوک سمیت تمام مسائل حل کئے جائیں ،گورنر پنجاب نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دلایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلوچستان کے طلباءوطالبات کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی ،آئندہ بلوچستان کے طلباءوطالبات کو کوئی شکایت نہیں ہوگی ،تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کے منازل طے کئے جاسکتے ہیں ،جن مسائل کے نشاندہی کی گئی ہے وہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے ،جس پر سردار اختر مینگل نے گورنر پنجاب انجینئر محمد بلیغ الرحمان کا شکریہ ادا کیا ۔