تشدد کے بجائے دلیل کی قوت ہمارا شیوہ ہے، عبد الرحمن رفیق

0 347

کوئٹہ (ویب ڈیسک )جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگر نے کہا کہ تشدد کے بجائے دلیل کی قوت ہمارا شیوہ ہے، حادثات کی آڑ میں ملک کو گالیاں دینا شرمناک ہے، خونی مارچ کی پیشن گوئیاں پی ٹی آئی کے رہنما ہی کرتے رہیں ان سب کو شامل تفتیش کیا جائے، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت تابناک کردار اور درخشندہ اصولوں

کی امین ہے،تمام شعبہ ہائے اسلام میں خدمت نصب العین ہے، انہوں نے کہا کہ دعوت تبلیغ، درس و تدریس، جہاد، سیاست اسلامیہ بلاتفرق پوری انسانیت کی خدمت کرنے پر جمعیت علما اسلام کاربندہے، اسلام کا اخلاقی نظام مختلف دائروں پر محیط ہے ہم اپنے کارکنوں کو ان اخلاقی لڑیوں میں پرونا چاہتے ہیں، ہر عمل کی ابتدا انسان کی انفرادی زندگی سے ہوتی ہے، انفرادی زندگی کے خدو خال اجتماعی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، اس لئیے باکردار اور بااخلاق انسان ہی حسین معاشرے کی تشکیل میں اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ہماری زندگی کے چلا کے حوالے سے اسلام نے اپنی جامع اخلاقی تعلیمات میں تمام قواعد و ضوابط کوسمیٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شر اور برائی کے بالمقابل عمدہ اخلاق کی ہمت افزائی کی گئی۔ انفرادی دائرہ کے بعد گھریلو سطح پر والدین کے ساتھ حسنِ سلوک و خدمت گزاری کی تعلیم دی گئی۔ بھائی بہنوں اور رشتہ داروں کے ساتھ احسان و صلہ رحمی ، بیوی بچوں کے ساتھ محبت وشفقت کی تعلیم دی گئی۔ پھر گھریلو سطح سے اٹھ کر معاشرتی سطح پر پڑوسیوں ساتھ اچھا برتا اور لوگوں کے ساتھ انسانی سلوک اور احترام کا درس دیا گیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.