مسلم باغ کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مولوی نوراللہ
گزشتہ روز ایم پی اے مسلم باغ حضرت مولانا نوراللہ صاحب کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالرؤف سرگڑھ نے ملاقات کی اس موقع پر وطن نیوز ایجنسی کے رپورٹر محمد زمان کاکڑ بھی موجود تھے۔بات چیت کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ مسلم باغ کے مساہل کو حل کرنا میری اولین ذمہ داری ہے اور میں اپنے حلقے کے نمائندے کی حیثیت سے تمام کاوش کر رہا ہوں کہ مسلم باغ کے مسائل
حل ہوانہوں نے ضلع کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کوشش ہے کہ مسلم باغ کا ضلع جلد بن جائے کیونکہ مسلم باغ کی آبادی بہت بڑھ گئی ہے یہاں کے عوام کا معمولی کام کے سلسلے میں قلعہ سیف اللہ جانا انتہائی مشکل سفر بن جاتا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رفیق نے مولانا نوراللہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی نمائندگی پر پورا پورا بھروسہ ہے اور ہم آپ کی
نمائندگی میں ڈسٹرکٹ مسلم باغ کا قیام ضرور ہوگا۔رپورٹر محمد زمان کاکڑ کے ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے مشترکہ پلیٹ فارم پر ہم اپنے جدوجہد کو جاری رکھے اور علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں بھی ہم اپنے دوستوں سے مشاورت کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔۔۔ روزانہ صحافت مسلم باغ