ضلعی آفسیران عوام کے خادم ہیں،ڈپٹی کمشنر یاسر حسین

0 185

گنداواہ (خ ن ) ڈسڑکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جھل مگسی ممتاز علی مگسی نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے ملاقات کی اس موقع پر انھوں نے اپنے محکمہ کی سالانہ رہورٹ پیش کی۔ جبکہ انھوں نے کہا کہ سیکرٹری پاہولیشن یاسر حسین اور ڈی جی پاپولیشن غلام مصطفے ہانبھی کی خصوصی ہدایات پر ضلع جھل مگسی میں محکمہ بہبود آبادی بہتر طور پر کام

کر رہا ہے جبکہ حالیہ سیلاب متاثرین میں محکمہ پاپولیشن کی۔جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کرایا گیا اور ضلع میں ہمارے سنٹرز فعال اور موثر طریقے عوام کو منصوبہ بندی کے حوالے سے بہتر طور پر سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر حسین نے کہا کہ ضلعی آفسیران عوام کے خادم ہیں ان کو اپنی کارکردگی کو موثر بنانے اور عوام کی خدمت میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروِئے کار لائیں اور ضلع جھل مگسی کے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی سید رحمت شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.