چھٹی کلاس کے طالبعلم پر تشدد , ہاتھ کی ہڈی توڑ دی گئی

0 158

ٹیچرکے تشدد سے چھٹی کلاس کے بچے کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، بچے کے والد نے تھانہ سٹی میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ہے۔ سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر نے تشدد کرکے چھٹی کلاس کے طالبعلم کے ہاتھ کی ہڈی توڑ دی۔پنجاب کے شہر پتوکی کے سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر نے چھٹی کلاس کے بچے پر تشدد کیا۔والد نے بتایا کہ بیٹے پرکلاس ٹیچر نے دوسری کلاس سے چیئر اٹھا کر لانے پر تشدد کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبعلم پرتشددکاواقعہ گزشتہ روزپیش ا?یا، جسےدبانےکی کوشش کی گئی۔والد کا مزید کہنا تھا کہ میری معصوم بچی ٹھیک سے صفائی نہ کر سکی جس پر ٹیچر نے مارا، مارنے کے دوران ٹیچر کے دھکا دینے سے بچی نیچے گری اور بازو ٹوٹ گیا۔والد نے واقعہ کے خلاف تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی ، جس کے بعد پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر کارروائی شروع کردی تھی۔یاد رہے خان پور میں گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول کچی جمال میں ٹیچر نے تشدد کرکے طالبہ کا بازو توڑ دیا تھا، والد نے الزام لگایا تھا ٹیچر بچوں سے صفائیاں کراتا اور نہ کرنے پر مارتا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.