انجینئر گوہر علی شاہ کی اسلامک اسکالر نور حسین افضل سے ملاکنڈ میں ملاقات
گزشتہ روز محترم انجینئر گوہر علی شاہ جو کہ میرے ہم زلف ہیں اسلام آباد سے ملاقات کے لیے تشریف لائیے۔ ایک جہاں دیدہ انسان ہیں۔ کئی ممالک کے اسفار کرچکے ہیں۔انجینئرنگ کی ڈگری انگلینڈ سے حاصل کی۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔ اسلام آباد میں طویل عرصہ سے رہائش پذیر ہیں۔ اٹھائیس سال سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر انجینئرنگ کے شعبے میں اہم ترین پروجیکٹ پر ملک و قوم کے لیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انجینئرنگ میں ٹیچنگ ، واپڈا ، ہلال احمر (Red Cross) اور دیگر قومی اداروں میں اہم ترین عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ اور تاحال ملک و قوم کی خدمت میں سرکاری سطح پر خدمات میں مصروف عمل ہیں. اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے. اور ان کی فیملی میں خیر و برکت عطا فرمائے. آمین یا رب العالمین۔ محمد کامران خان اپنے حلقہ کے زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین اور انجینئر ر عرفان خان یوسف زئی ملک اور بیرون ملک انجینئرنگ کے شعبے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔