سی پیک کیلئے دیگر توانائی منصوبوں کے برعکس گارنٹیز نہیں دی گئیں، اسد عمر

1 239

سی پیک کیلئے دیگر توانائی منصوبوں کے برعکس گارنٹیز نہیں دی گئیں، اسد عمر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری۰سی پیک)کیلئے کوئی ایسی خاص سوورین گارنٹیز نہیں دی گئیں جو دیگر توانائی کے منصوبوں کو نہ دی گئی ہوں،دنیا کی سی پیک پر نظریں ہیں،امریکی رپور ٹ میں غلط خبر پھیلائی گئی ، دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، سی پیک سے متعلق غلط تاثر پھیلایا جاتا ہے،

چین سے سی پیک کے کچھ منصوبے گرانٹ کی صورت میں دیئے گئے، بیرونی دنیا کی نسبت چین سے سستے قرضے ملے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے منصوبوں سے متعلق معلومات شفاف نہیں ہیں ، یہ معلومات ایک سے زائد مرتبہ دہرائی جاچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں

برائے منصوبہ بندی سی پیک کے علاوہ ایک مشترکہ کمیٹی سی پیک سے متعلق سوالات پوچھتی ہیں، یعنی اس پر پارلیمانی نگرانی موجود ہے۔اسد عمر نے کہا کہ اس میں جن منصوبوں پر زیادہ بات چیت کی جاتی ہے وہ توانائی کے منصوبے ہیں کہ ٹیرف کیا ہے، لاگت کتنی آئی، کمرشل فنانسنگ اسٹرکچر کیا ہے وہ سب معلومات نیپرا کے پاس ویب سائٹ پر موجود ہیں جہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.