زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،جمال شاہ کاکڑ

0 220

پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہو گا،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں زراعت کے شعبے کو پروان چڑھایاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس میں غیر متوقع بارش اور دیگر موسمیاتی عناصر شامل ہیں۔ پاکستان دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لحاظ سے پانچویں نمبر ہے،

 

زراعت کے شعبے کے ایک اہم سٹیک ہولڈر کے طور پر ہمیں زراعت میں جدت اور نئی ٹیکنالوجیزکو اپنانا ہو گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت کنزیومر ریسورسنگ سیڈ اینڈ اتھنٹیسٹی سسٹم کے قیام،ایف ایس سی اور آر ڈی کے لئے 210 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے

 

جبکہ خضدار اور تربت میں سرٹیفیکیشن لیب موثر انداز میں کام کر رہی ہیں،ہم روایتی بیج کی مختلف اقسام پر کام کر رہے ہیں جو موسمیاتی اثرات کو برداشت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ورائٹی ویلیوایشن کمیٹی نے رواں سال کے بہتر پیداوار کے لئے دالوں کی 10 اعلی اقسام متعارف کرائی ہیں جس سے دالوں کی بہتر پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.