کوئٹہ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا اہم اعلان

1 405

کوئٹہ ( ویب‌ڈیسک ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات اٹھا رہے ہیں، صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی روایتی احسن کو بحال کرنے اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔یہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی مربوط اور متوازن ترقی اور خوبصورتی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن

کی روایتی خوبصورت کو اصل شکل میں لانے کیلئے متحرک ہے، جلد ہی کوئٹہ کے شہریوں کو تبدیلی نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے پارکنگ ،روڈ ،پارک اور فٹ پاتھ کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے معاینہ کے موقع پر کیا۔،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے موجودہ ضرورت کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں ریلوئے اسٹیشن اور

اس پاس گرین بیلٹ ، خوبصورت پودے اور مختلف اقسام کے درخت لگائے جائیں گے۔ جبکہ الیکٹرک پولز نصب اور فٹ پاتھوں کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں پرفضا ماحول میں خوشگوار محسوس کریں۔ اس کے علاہ سہولیات کی فراہمی سے باہر سے آنے والوں پر اچھا تاثر پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شہر کے مختلف مقامات پر گرینری لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا ، جس کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مرحلہ وار مختلف مقامات پر گرینری اور خوبصورتی بحال کئے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کیلیے متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سڑکوں اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہر کی صورتحال یکسر بدل جائے گی اورشہریوں کو بہترین سہولتیں دستیاب ہوں گی، مذکورہ منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ پیکج کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی اور توسیع کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ہورہا ہے۔جس سے شہریوں کو مزید سہولتیں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ کویٹہ شہر کی بہتری کے لیے جامع ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عوام پر سماجی اور معاشی اثرات کو دور کرنے کےلئے حکومت بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، عبدالعزیز عقیلی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.