مظفرگڑھ،3 ملزمان نے نوجوان کی ناک کاٹ دی
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک)مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں 3 ملزمان نے ایک نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی۔پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ 3 ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دی۔پولیس کے مطابق نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شبہ ہے ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔